حیدرآباد۔2فروری (اعتماد نیوز) ریاستی وزیر کے تارک راما راؤ ریاست میں
انفارمیشن ٹکنالوجی شعبہ کی ترقی کو یقینی بنانے اور اس شعبہ میں بھاری
سرمایہ کاری کے حصول کے لئے کل ممبئی روانہ ہو رہے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے
مطابق وہ ممبئی میں ٹاٹا کمپنی کے چیرمن مستری کے علاوہ دیگر سرمایہ کاروں
سے ملاقات کرینگے۔